بھارت کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر ہلاک ہوئے، انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈیوڈ جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے مگر ان دنوں ان کی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی۔
جانسن کی اچانک موت سے کرکٹرز نے ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کے پیغامات شیئر کررہے ہیں، جب کہ انہوں نے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔
ڈیوڈ جانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا تھا اور سال 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔


















