Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر راشد خان کا اہم بیان سامنے آگیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈکپ ہمارے لیے یادگار تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیں یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا، ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے اور مجھے اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوط کم بیک کریں گے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

راشد خان نے کہا کہ ہم پر بھروسہ کرنے اور ہمیں مقابلہ کرنے کے لیے ہمت دینے کے لیے شکریہ۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو بدترین شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی، بلکہ 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں جنوبی افریقا نے نویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

متعلقہ خبریں