Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ: پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست دیدی

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا لیجنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، کیلم فرگوس 26، بین ڈک 27، ناتھن کالٹر 25 اور شان مارش نے 16 رنز بنائے۔

پاکستان لیجنڈز کی جانب سے شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ سعید اجمل، وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دو گیندیں قبل 5 وکٹوں پر191 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان یونس خان نے 63 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اور انہیں شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق نے 46 رنز بنائے، شعیب ملک 23، صہیب مقصود 21 اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور ناتھن کالٹر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں