Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویرات کوہلی کا انوشکا شرما اور بچوں کے ہمراہ بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور دونوں بچوں کے ہمراہ مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم طوفان میں پھنس گئی تھی اور وہ 4 جولائی کو بھارت پہنچی، جہاں لاکھوں شائقین نے ان کا استقبال کیا تاہم اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اگلے روز ہی ممبئی ایئرپورٹ سے بیرون ملک چلے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں وامیکا (بیٹی) اور اکائے (بیٹے) کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں، جب کہ ویرات کوہلی بھی لندن ہی جارہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ویرات اور انوشکا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش بھی لندن میں ہی ہوئی تھیں اور بھارت واپس آنے سے قبل وہ تقریباً 2 ماہ تک لندن میں ہی رہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں شادی کے 4 سال بعد جنوری 2021 میں پہلی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی تھی، جب کہ 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اکائے رکھا گیا۔

متعلقہ خبریں