زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ورلڈ چیمپئن بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 115 رنز بنائے، جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 102 رنز ہی بناسکی۔
زمبابوے کی جانب سے کلائیو مداندے 29 اور ڈیون مائیرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے روی بیشنوئی نے 4، واشنگٹن سندر نے 2، مکیش کمار اور آویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن آسان ہدف کے تعاقب میں لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 102 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے کپتان شبمن گل 31 اور واشنگٹن سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ برائن بنٹ، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


















