Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی سوئمرز کا پیرس اولمپکس میں سفر اختتام پذیر

پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی اور محمد احمد درانی کا پیرس اولمپکس میں سفرختم ہوگیا۔

اولمپکس میں خواتین کے 200میٹرز فری اسٹائل سو ایئمنگونٹ میں جہاں آرا نبی اپنی ہیٹ میں 7 سوئمرز میں تیسرے نمبر پر آئیں۔

جہاں آرا 2 منٹ ، 10.69 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ ٹاپ 16 سوئمرز میں جگہ نہ بنا سکیں۔

پاکستانی سوئمر فری اسٹائل ایونٹ میں 30 سوئمرز میں 26 ویں نمبرپرآئیں۔

پاکستان کے محمد احمد درانی بھی مردوں کے دو سو میٹرفری اسٹائل ایونٹ کی ہیٹ میں قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4 سوئمرز میں آخری نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں