راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنا موقف پیش کر دیا۔
لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کر کے رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ یاد رکھنا، کیونکہ بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔


















