جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے آج پاکستان پہنچ گئی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں جوہانسبرگ سے براستہ دبئی آج لاہور کے ایئرپورٹ پر پہنچی جہاں سے وہ بذریعہ چارٹر فلائٹ کے ذرئعے ملتان روانہ ہو گئی۔
مہمان پروٹیز ٹیم 16،18 اور 20 ستمبر کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی 20 میچز میں میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔


















