آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ کی شاندار فتح کے ساتھ دبئی میں اختتام پذیر ہو گیا۔
نیوزی لینڈ نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ پروٹیز مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچ کر بھی یہ اعزاز اپنے نام نہ کر سکی۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 7 ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں، بدقسمتی سے کوئی پاکستانی کھلاڑی الیون میں جگہ نہیں بنا سکی۔
ورلڈ الیون میں چیمپئین نیوزی لینڈ اور رنراپ جنوبی افریقہ کی 3،3 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی کھلاڑی شامل ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2024 ایڈیشن کی ورلڈ الیون میں کپتان لیورا وولڈورٹ کے ساتھ تزمین برٹز، ڈینیلی وائٹ ہوج، امیلیا کیر، ہرمن پریت کور، دیندرا ڈوٹن، ایفی فلیچر، نگارسلطانہ، روزمیری مائر، میگن سشٹ، نون کولیکو میلابا شامل ہیں، ایڈن کارسن 12 ویں پلیئر ہیں۔


















