Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی ڈائریکٹرز کو دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے آئی سی سی ڈائریکٹرز کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ہے۔

آئی سی سی کی دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی لاہور سے دبئی پہنچے تھے جہاں سی او او سلمان نصیر کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین نے شرکاء کو یقین دلایا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مقررہ وقت پر ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے میٹنگ میں بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فلورز کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹیل فکسنگ اسٹرکچر اور انکلوژرز پر دن رات کام جاری ہے۔

میٹنگ کے شرکاء کا بتایا گیا کہ ایونٹ کا بجٹ منظور ہو چکا ہے اور تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

بعدازاں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی دبئی میں آئی سی سی کی میٹنگ کے بعد لاہور پہنچے اور انہوں نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، انہوں نے ایف ڈبلیو او حکام کو پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ خبریں