Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیوزی لینڈ نے تاریخ رقم کر دی، بھارت کو 25 سال بعد گھر میں وائٹ واش

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو 25 سال بعد ان کے ہی ملک میں وائٹ واش کر دیا۔

کیویز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کو جیت کے لیے صرف 147 رنز کی ضرورت تھی مگر بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے اس تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے 6 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ گلین فلپس نے 3 وکٹیں حاصل کی۔

ممبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 235 رنز اور دوسری اننگ میں 174 رنز بنائے تھے۔

جواب میں بھارت پہلی اننگ میں 263 اور دوسری اننگ میں 121 رنز ہی بنا سکا۔

1999 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کو ہوم سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں