Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں 57 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں پاکستان کی شاندار بیٹنگ اور بولنگ نے زمبابوے کے خلاف واضح فتح حاصل کی۔ ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور زمبابوے کو 166 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی طرف سے عمیر یوسف اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 18 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب عمیر یوسف 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 57 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 24 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

100 کے مجموعی اسکور پر کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ عثمان خان نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

طیب طاہر 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، اور عرفان خان نے 27 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔

زمبابوے کی طرف سے رچرڈ نگروا، سکندر رضا، ویلنگٹن مساکادزا اور ریان برل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب برین بینٹ 6 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد زمبابوے کی دوسری وکٹ 18 رنز پر گری اور مارومانی 33 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد زمبابوے کی وکٹیں تیزی سے گریں۔ 92 پر پانچویں وکٹ کپتان سکندر رضا کی گری، وہ 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور 107 کے مجموعی اسکور پر مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں لیں۔ جہانداد خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ منگل کو کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ جمعرات کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں