پاکستان کے لیجنڈری سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی کے شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر، سعید آباد کا خصوصی دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کمانڈنٹ سینٹر ایس ایس پی فداحسین جانوری نے کیا۔
دورے کے دوران وسیم اکرم نے پولیس کالج کے مختلف شعبہ جات اور تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا، جہاں انہیں پولیس اہلکاروں کی تربیت، نظم و ضبط اور انفراسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے ٹریننگ سینٹر میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
ایس ایس پی فداحسین جانوری نے اعلان کیا کہ وسیم اکرم کے نام سے ایک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا مقصد پولیس اہلکاروں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وسیم اکرم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹریننگ سینٹر کا دورہ کر کے ہمارے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔


















