ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینزکے کپتان ہاردک پانڈیا راجستھان رائلز پر زخمی شیر کی طرح جھپٹ پڑے اور 23 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مددسے 48 رنز بناکرٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا۔
ہاردک پانڈیا میچ سے قبل زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی آنکھ پر 7 ٹانکے آئے تھے۔
چوٹ کے باوجود ہاردک پانڈیا نے ہمت نہیں ہاری اور میدان میں آکر طوفانی اننگز کھیلی، سوریہ کمار یادو کے ساتھ ان کی شراکت کی وجہ سے ہی ممبئی کا اسکور 217 تک پہنچ سکا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا جب ٹاس کے لیے آئے تو ان کی آنکھ پر پٹی بندھی ہوئی تھی اور انہوں نے عینک بھی پہنی ہوئی تھی۔
اس کے باوجود ہاردک پانڈیا نے آرام نہیں کیا بلکہ اہم میچ میں میدان سنبھالا اور طوفانی اننگز کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔انہوں نے صرف ایک ہی اوور کروایاتھا۔
راجھستان رائلز کو 100 رنز سے بڑی شکست
ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز کی پوری ٹیم 117 رنز پرڈھیر ہوگئی اور ممبئی انڈینز نے 100 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
ہم نے کئی بار یہ کہانی سنی اور دیکھی ہے کہ زخمی شیر کتنا خطرناک ہوتا ہے اور اگر غلطی سے ہمارے اپنے لوگوں یا اپنی وجہ سے زخمی ہو جائے تو مخالف کو اس کا غصہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ایسی ہی کہانی جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک کھلاڑی نے 7 ٹانکے لگنے کے بعدکھیل کر مخالف ٹیم کی صفوں کو ہالا دیا۔
ممبئی انڈینزکے کپتان میچ سے قبل انجری کا شکار ہو گئے تھے، ان کی آنکھ بال بال بچ گئی۔ آنکھ کے اوپر لگنے والی چوٹ کے بعد انہیں 7 ٹانکے لگنے کے باوجود کپتان نے زبردست جذبے کا مظاہرہ کیااورکمال کردیا۔
یہ معاملہ میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر سامنے آیاکہ ممبئی انڈینزکے کپتان شدید زخمی ہیں مگر پھر بھی انہوں نے اہم میچ کھیلنے کو ترجیح دی ۔


















