Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیر مصنوعی آکسیجن بلند و بالا چوٹیاں کرنے والا پاکستانی کوہ پیما سرباز

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی نے بغیر آکسیجن 8 میڑ سے بلند تمام چوٹیاں سر کرکے تاریخ رقم کردی۔

سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کیا، جس کے بعد وہ دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرباز خان  نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کردی

سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں۔

سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔

متعلقہ خبریں