خراب موسم ، تیز آندھی اور طوفان کے باعث لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاپریکٹس سیشن منسوخ کردیاگیا۔
پاکستان سپرلیگ سیزن 10میں آج پریکٹس ڈے تھا تاہم دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن سے محرورم رہیں ۔
خراب موسم ،تیزآندھی، طوفان اور بارش کے باعث انتظامیہ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی۔
فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کاآج میڈیا انٹر ایکشن بھی ہونا تھا۔ موسم کی خرابی کے باعث وہ بھی نہ ہوسکا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل کل لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناہے۔


















