Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاتح ٹیم کوکتنی رقم ملے گی،قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کتنی بار ٹائٹل نام کرچکے؟

فاتح ٹیم کوکتنی رقم ملے گی،قلندرزاورگلیڈی ایٹرز کتنی بارٹائٹل نام کرچکیں؟ پی ایس ایل  کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں کتنی بارٹکراچکیں، کس کا پلڑہ بھاری ہے ؟۔  تفصیلات جائیے  اس رپورٹ میں ۔

 پی ایس ایل 10 کافائنل آج  قذافی اسٹیڈیم می کھیلاجائے گا۔ لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔  یہ میچ اب سے کچھ دیر بعد ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

لاہور قلندرز اس سے قبل 2 جبکہ گوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان 

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اس سے قبل 20 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ جس میں لاہور قلندرز کا پلڑہ بھاری ہے ،قلندرز20 میں سے 11 میچ جیت چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی8 فتوحات اپنے نام کرچکی ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز ،رنرراپ ٹیم کو 2لاکھ ڈالرز ملیں گے

 پی ایس ایل 10 کے رواں سیزن کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ رنرر اپ ٹیم 2 لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی۔

صدرزرداری مہمان خصوصی ہونگے، بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاجائےگا

صدرمملکت آصف زرداری میچ کے مہمان خصوصی ہونگے، فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین بھی پیش کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ اگر لاہور قلندرز فاتح ٹیم کے طور پر سامنے آئی تو اس طرح وہ 3بارٹائٹل نام کرنےوالی پہلی ٹیم ہوگی۔

دریں اثنا میچ کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں