Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ نہیں نیوزی لینڈ نے چُنا پاکستانی ٹیلنٹ، سینڑل کنٹریکٹ میں بھی شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے لیے مردوں کی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں متعدد نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس بار ایک اہم نام پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کا ہے، جنہوں نے حالیہ وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔

محمد عباس ان چار نئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہَے، فاسٹ بولر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدتیہ اشوک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

عباس نے رواں سال پاکستان کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر صرف 24 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا، جبکہ مچ ہَے نے اسی سیریز میں 99* رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Who is Muhammad Abbas, Lahore-born all-rounder who smashed fastest ODI  fifty on debut for New Zealand vs Pakistan | Cricket News - The Indian  Express

کنٹریکٹ لسٹ میں مجموعی طور پر 20 کھلاڑی شامل ہیں۔ تاہم کئی سینئر کھلاڑی جیسے کہ کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹِم سیفرٹ اور لاکی فرگوسن اس بار شامل نہیں، جن سے وقتی بنیادوں پر کھیلنے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست ؛ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی نیوزی لینڈ کے نام

ٹِم ساؤتھی نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے، جبکہ ایش سودھی اور اعجاز پٹیل بھی فہرست سے باہر ہو چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او سکاٹ وینِنک کے مطابق نئی فہرست موجودہ کرکٹ سسٹم سے ابھرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کی عکاسی کرتی ہے، جو مستقبل میں ٹیم کا قیمتی اثاثہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں