Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوہا علی کی جونیئر ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا تسلسل جاری

پاکستان کی 17 سالہ جونیئر ٹینس پلیئر سوہا علی نے نائیجیریا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

نائیجیریا کے شہر ابوجا میں آئی ٹی ایف جے 30 کے گرلز ڈبلز ایونٹ میں کامیاب آغاز کے بعد سوہا علی نے سنگلز ایونٹ میں بھی کامیابی حاصل کی۔

سوہا علی نے نائیجیریا کی وائلڈ کارڈ پلیئر نینروٹ سووا کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور اگلے دو سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔ سوہا نے نائیجیرین حریف کو 5-7، 2-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: رافیل نڈال کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ: ایک عہد کا خاتمہ

اس فتح کے بعد سوہا کا اعتماد مزید بڑھ گیا اور انہوں نے منگل کو انڈین کھلاڑی سدھاک کور کے ساتھ گرلز ڈبلز کا بھی پہلا میچ جیتا تھا۔

آج سوہا علی اور سدھاک کور سیمی فائنل میں ایکشن میں ہوں گی۔

سوہا علی کی شاندار کارکردگی پاکستانی ٹینس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور عالمی سطح پر ان کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں