پاکستانی ریسلر نے نیپال میں ہوئی ریسلنگ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ فراہم کردیا۔
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف سمرات وریندر کو شکست دے دی۔
مقابلے میں فتح کے ساتھ اطہر زاہد نے نہ صرف اپنا انٹرنیشنل ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ اسے عید کے دن پاکستانی قوم کے نام بھی کیا۔
جیت کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اطہر زاہد نے کہا: “یہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔“
ریسلنگ کے شوقین افراد نے اس کامیابی کو ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔


















