آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمپر نے پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
انہوں نے یہ شاندار کارنامہ مونسٹر ریڈز کی جانب سے نارتھ ویسٹ وارئیرز کے خلاف انٹر پروونشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی میچ کے دوران انجام دیا۔
یہ میچ 13 جولائی کو ڈبلن کے پیمبروک کرکٹ کلب میں کھیلا گیا، جہاں مونسٹر ریڈز نے 189 رنز کا ہدف دینے کے بعد نارتھ ویسٹ وارئیرز کو 88 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
کیمپر، جو 26 سال کے ہیں اور مونسٹر ریڈز کے کپتان بھی ہیں، نے اپنی دوسری اور تیسری اوورز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اس کارنامے کی بدولت نارتھ ویسٹ وارئیرز 87 رنز پر پانچ وکٹوں کے نقصان کے بعد 13.3 اوورز میں 88 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ کیمپر نے 2.3 اوورز میں 16 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
https://twitter.com/cricketireland/status/1943288427782275112
کیمپر نے میچ کی 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر جیرڈ ولسن کو آؤٹ کیا، جب گیند نے اندر کی طرف سوئنگ کیا اور آف اسٹمپ کو توڑا، اسی اوور کی اگلی گیند پر گراہم ہیوم کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
اس کے بعد کیمپر نے 14ویں اوور کی ابتدائی گیند پر اینڈی میکبرائن کو آؤٹ کیا، اور پھر اپنی اگلی دو گیندوں پر روبی میلر اور جوش ولسن کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔
قبل ازیں، مونسٹر ریڈز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے۔
کیمپر نے 2020 میں آئرلینڈ کے لیے اپنا ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ سات ٹیسٹ، 43 ایک روزہ اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔


















