Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 129 رنز کا ہدف دے دیا

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے اہم تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سری لنکا کے بیٹر پاتھون نسانکا 17، کامل مشارا 22، کشال پریرا 25 اور جینتھ لیانگے نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسکواڈ:

سلیمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر، سلیمان مرزا

سری لنکا اسکواڈ:

داسن شانکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشرا، کوسل مینڈس، کوسل جینتھ پریرا، جینتھ لیانگے، کمنڈو مینڈس، ونندو ہاسارنگا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، وجیاکانتھ وییسکنتھ

متعلقہ خبریں