رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو یوم تاسیس پشاور میں منائیں گے۔
خورشید شاہ نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوم تاسیسں کے حوالے سے پشاور آئے ہیں اور اس بار پشاور میں بھرپور پاور شو منعقد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے سنیئر سیاسی جماعت ہے، ہم نے جو بھی کمٹمنٹ کی اس کو پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آئینی طریقے سے تبدیلی چاہتے ہیں لیکن حکومت نے پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی۔
رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں پینڈورا بکس کھلتے رہتے ہیں۔



















