مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز سے غیرمعمولی شباہت والی خاتون عین ان کا حلیہ رکھتے ہوئے اب سالانہ 20 ہزار پاونڈ کمارہی ہیں جو پاکستانی روپوں میں 71 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔
35 سالہ ایلیگرے ڈیووال کے اپنے دوست بھی اسے برٹنی کہتے ہیں۔ تاہم تین سال بعد انہوں نے مشہور گلوکارہ جیسے لباس پہنے اور حلیہ بھی ویسا بنالیا ۔ اس کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں انہوں نے ایسے کنسرٹ منعقد کئے جہاں وہ ان کے گانوں پر اپنے ہونٹ ہلاتی ہیں۔

ایک کنسرٹ کے وہ 2300 پاونڈ لیتی ہیں جن میں ان کی آمدورفت کا کرایہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے شہر کی تقاریب میں بھی انہیں مدعو کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہر عوامی مقام پر لوگ انہیں گھیرلیتےہیں اور انہیں بہت مشکل سے یہ یقین دلانا پڑتا ہے کہ وہ حقیقی برٹنی اسپیئرز نہیں۔
اگرچہ ان کی آواز اچھی نہیں لیکن الیگرے نے اپنے ڈانس پر توجہ دی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے سوشل میڈیا سے بھی آمدنی حاصل کرتی ہیں جو انہوں نے نہیں بتائی ہے۔




















