Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی جھیل سےبر آمد ہونے والی قیمتی اشیاء نے لوگوں کو حیران کردیا

امریکہ سے ایک حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ انڈیانا کی مشہور جھیل سے ایک دو نہیں بلکہ 200 کے لگ بھگ ایپل واچ برآمد ہوئی ہیں۔

ایک اسکوبا ڈائیور نے ‘چین او لیکس اسٹیٹ پارک ‘ میں غوطہ لگا کر جہاں جھیل سے دیگر سامان نکالا ہے وہیں اس نے سینکڑوں قیمتی ایپل واچز بھی برآمد کی ہیں۔

اسکوبا ڈائیور، ڈیرک لینگوس، کا تعلق الینوائے سے ہے اور اب تمام گھڑیاں بالکل اصلی اور برانڈڈ ہیں۔ جھیل کے گدلے پانی میں انہیں دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دھاتی کھوجی (میٹل ڈٹیکٹر) سے تلاش کیا ہے جن میں جدید اسمارٹ واچ کے ماڈل بھی ہیں۔

انہیں پانی سے عینکیں، زیورات اور ایک وائٹ گولڈ انگوٹھی بھی ملی ہے جن کے اصل مالکین کی تلاش بھی جاری ہے۔