آسٹریلیا کی ایک بیری کمپنی نے دنیا کی سب سے وزنی بلیو بیری اگا کر عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا واضح رہے کہ اس بلیو بیری کا وزن 72 اونس جبکہ جسامت میں یہ ٹیبل ٹینس بال کے برابر ہے۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ایک جج نے نیو ساؤتھ ویلز کے شہر کورنڈی میں کوسٹا بیری کی اگائی ہوئی بلیو بیری کی جانچ کی اور تصدیق کی کہ یہ دنیا کی سب سے وزنی بلیو بیری ہے۔

بیری کو اگانے والی ٹیم کے سربراہ بریڈ ہاکنگ کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ سال نومبر میں اگایا گیا تھا اور کمپنی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسے منجمد کر دیا تھا۔
بلیو بیری کوسٹا بیریز کے ذریعہ تیار کی کئی ہے جو کہ ایٹرنا کی ایک نئی قسم ہے۔ ہاکنگ نے اس بیری کے حوالے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ عالمی ریکارڈ حاصل کرنے والی اس بیری کا کیا کرنا ہے۔
تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ سب کبھی کبھار اسے دیکھتے ہیں اور مسکراتے ہیں اور اسے کسی بھی قسم کی اسمودی میں استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سوچتے۔




















