وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے جینوا میں کانفرنس کے دوران توقعات کے برعکس فنڈز اکھٹے کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور ملک کی تعمیر نو کیلئے 16.2 بلین ڈالرز درکار تھے اور ہم نے عالمی برداری سے 50 فیصد فنڈز کی درخواست کی تھی مگر ہم نے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران توقعات کے برعکس ایک ہی دن میں اپنے ہدف سے زائد فنڈز اکھٹا کرلئے ہیں۔ #ResilientPakistan
سیلاب متاثرین کی امداد اور ملک کی تعمیر نو کیلئے 16.2 بلین ڈالرز درکار تھے اور ہم نے عالمی برداری سے 50 فیصد فنڈز کی درخواست کی تھی مگر ہم نے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران توقعات کے برعکس ایک ہی دن میں اپنے ہدف سے زائد فنڈز اکھٹا کرلئے-#ResilientPakistan pic.twitter.com/ZtjvQj5jQj
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 10, 2023



















