سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں بدامنی کی لہر سر اٹھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کے مختص کردہ فنڈز فلفور ریلیز کرے۔
وفاقی حکومت سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کے مختص کردہ فنڈز فلفور ریلیز کرے۔ اس موقع پر کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا اور خاص طور پر سابق فاٹا میں بدامنی کی لہر سر اٹھا رہی ہے ضم شدہ اضلاع کے فنڈز روکنا دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 10, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی الیکشن سے بھاگنے کی وجہ شکست کا ڈر ہے، اسد قیصر
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا اور خاص طور پر سابق فاٹا میں بدامنی کی لہر سر اٹھا رہی ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے فنڈز روکنا دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔



















