پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ کیا یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف میں اکھٹے ہوئے ہیں یا پھر مجبوری میں کر دیے گئے ہیں؟
چلو جی!
کیا یہ @ImranKhanPTI اور @PTIofficial کے خوف میں اکھٹے ہوئے ہیں یا پھر مجبوری میں کر دیے گئے ہیں!
پہلے 13 جماعتوں کے مکس اچار کا حال دیکھ لیا؟
اب ان 3 کی باری ہے!
کراچی سمیت پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے #کراچی_کپتان_کا #حیدرآباد_کپتان_کا pic.twitter.com/5ED7qeocol— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 12, 2023
انہوں نے کہا کہ پہلے 13 جماعتوں کے مکس اچار کا حال دیکھ لیا؟ اب ان 3 کی باری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمیں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کروانا چاہیئے تھا، علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے۔



















