Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، عمران خان  نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی کی دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ انتخابات میں ٹکٹس جاری کرنے عندیہ دے دیا ہے۔

اس سے متعلق عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اچھے کردار کے حامل اور مظبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے کوارڈینیٹر کو امیدوراں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ  پارٹی کے درینہ ورکروں کو ٹکٹوں کے لیے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے اور آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ کو ناموں کی لسٹ فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ پنجاب کی نو ڈویژن کے کوارڈینٹر کو حلقوں میں کیمپن کے حوالے سے بھی روزانہ رپورٹ پیش کرنے اور شارٹ لسٹ ناموں کے ساتھ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور حقیقی آزادی مارچ کیا کردار ادا کیا؟ مکمل پروفائل بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 سے سردار جعفر کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں