Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کشمیر سے متعلق بیان پر حیرت ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت بحال کرے، تب ہی پاکستان بھارت سے مذاکرات کرے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، ہم شہباز شریف کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، شہباز شریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزیراعظم کی بھارت کو تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز ریف نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کو واضح پیغام ہے کہ آئیں، بیٹھیں اور سنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں اور مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اگرچہ ہم اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ہمسائے نہیں ہیں لیکن ایسا ہے تو اب یہ ہم پر ہے کہ ہم امن سے رہیں اور ترقی کریں یا پھر جھگڑتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 جنگیں لڑی گئی ہیں، جس سے غربت اور بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا کیونکہ ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن مسائل اور تنازعات کا حل بنیادی شرط ہے جس کے لئے بھارتی قیادت اور بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کے لئے میرا واضح پیغام ہے۔

متعلقہ خبریں