Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدلیہ مخالف منظم سازش بے نقاب کرنے کے لیے عوام بول نیوز کے ہم آواز

ن لیگ اور مخصوص صحافیوں کی جانب سے عدلیہ مخالف منظم سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے عوام بول نیوز کی ہم آواز بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے عدلیہ کے خلاف منظم سازش جاری ہے جس میں معزز جج صاحبان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

نہ صرف ن لیگ کی قیادت بلکہ مخصوص صحافی بھی عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈے میں سرگرم ہیں لیکن بول نیوزعدلیہ کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے اور بول نیوز عدلیہ کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

عدلیہ مخالف منظم سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے عوام بھی بول نیوز کی ہم آواز بن گئی ہے اور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’عدلیہ کی عزت کے لیے بول‘ ٹرینڈ کررہا ہے۔

بول نیوز عدلیہ کے حق میں با آواز بلند اپنی ٹرانسمیشنز کے ذریعے عوام کو عدلیہ کا حقیقی اور مثبت چہرہ دکھاتا رہے گا اور بول اسی طرح عدلیہ کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔

بول کی اس جدوجہد میں وکلا بھی ساتھ کھڑے ہیں جب کہ حیران کن بات یہ ہے کہ عدلیہ مخالف مہم چلانے والے صحافیوں اور چینلز کے خلاف پیمرا نے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے۔

یہاں یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا اور شیخ رشید کو چھوٹی سی بات پر بند کردیا گیا لیکن عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے والوں کے خلاف کیوں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی؟

دوسری جانب عدالت بھی اس مشکل وقت میں صبر سے کام لے رہی ہے لیکن ہم عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر سوموٹو لیا جائے کیوںکہ یہ ایک منظم سازش ہے۔

توڑ مروڑ کر اپنی مطلب کی آڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اور اس سے اپنے مطلب کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جیسے معزز ججز نے بہت بڑے گناہ کر دیے ہوں۔

متعلقہ خبریں