Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نبی اکرمﷺکی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی مثال ہے،نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺکی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عیدمیلادالنبیﷺ پر قوم کے نام اپنا پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ نبی اکرمﷺکی ولادت باسعادت کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ خوشی قسمتی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسولﷺکا امتی بنایا، آپﷺکی ہمہ گیر اور جامع شخصیت ہرانسان کیلئے قابل تقلید ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ نبی اکرمﷺکی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی مثال ہے، آپﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا جبکہ ملک بھر میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے سینکڑوں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جائے گے اور محافلِ میلاد کا اہتمام کیا جائے گا ۔

بارہ ربیع الاول کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ دن کے آغازپر 21 توپوں کی سلامی دی جاتی ہے پھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی واستحکام کےلیےخصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالے جائے گے جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ میلاد النبیﷺ  کے موقع پر  مساجد، عمارتیں اور شاہراہیں سبز  پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائی گئیں ہیں۔

میلاد النبیﷺ  کے موقع پر عاشقان رسولﷺ  کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺسے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے محافل میلاد منقعد کی جاتی ہے جن میں پیغمبراکرم ﷺ کی شان بیان کی جاتی ہے۔

سیکیورٹی کے انتظامات

جشن ولادت رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور جلوس بھی نکالی جائے گی جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی کے انتظامات عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے تحت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہی اور سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب عید میلاد النبی کے موقع پولیس کی جانب سے لاہور میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں بھر بھی سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام چھوٹی اور بڑی تقریبات کے لیے لاہور پولیس کے تین ہزار سے زائد اہلکار اور افسران ڈیوٹی پر تعینات ہیں جب کہ پیرو اور ڈولفن فورس کے جوان علاقع میں گشت بھی کررہے ہیں اور کسی بھی شخص کو بغیر چیکنک کے جلوس اور ریلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں