Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد ہوگیا ہے، چیمپئن شپ 17 سے 24 دسمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں کھیلی جا رہی ہے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقریباً 400 شوٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ میں مقابلے رائفل، پستول اور شاٹ گن کیٹیگریز میں کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، واپڈا کے علاوہ وفاقی و صوبائی رائفل ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے تمام میچز انٹرنیشنل اسپورٹس، شوٹنگ فیڈریشن اور نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں