Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی سفارت کاری کی بڑی کامیابی؛ ثالثی کردار عالمی سطح پر تسلیم

14 روزہ جنگ بندی کے اعلان کو پاکستان کی سفارتی ساکھ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان کی سفارت کاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر اس کے کردار کو سراہا جا رہا ہے خصوصاً امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کی ثالثی کو نمایاں اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

بین الاقوامی ادارے ایپسوس کی جاری کردہ سوشل لسننگ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سفارتی اقدامات کے بعد عالمی رائے عامہ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق محض دو ہفتوں کے اندر پاکستان کے خلاف 91 فیصد منفی تاثر کم ہو کر 71 فیصد مثبت رائے میں تبدیل ہو گیا جو ایک ریکارڈ تبدیلی قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ممکنہ عالمی کشیدگی اور تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو کم کرنے میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پر’’تھینک یو پاکستان‘‘ جیسے ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کرتے رہے جو عالمی سطح پر پاکستان کے امن پسندانہ کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایپسوس کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ حکمت عملی اور تزویراتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ مختلف عالمی اداروں نے بھی پاکستانی قیادت کے ویژن کو سراہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے امن کے لیے کردار کی غیر معمولی حمایت کی۔

مزید برآں، 14 روزہ جنگ بندی کے اعلان کو پاکستان کی سفارتی ساکھ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جسے عالمی برادری نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں، اور پاکستان کو خطے میں استحکام کے ایک اہم مرکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں