وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے سستا ہونے کے بعد 371 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر 2026 سے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتیں وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں، جبکہ قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
















