اسلام آباد: حج پروازوں کی تیاریاں مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگی۔
حاجی کیمپوں میں عازمین حج کو ویکسین کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور لبیک اللہم لبیک کی صدائیں گونجنے کو تیار ہیں۔
آج پاکستان سے حج انتظامات کے لیے 78رکنی پہلی ایڈوانس ٹیم اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہورہی ہے جس کی قیادت کرنل توقیر کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار
حج انتظامات کرنے والی ٹیم میں 30 رکنی میڈیکل عملہ جبکہ 48 معاونین حج شامل ہوں گے۔
حج انتظامات کرنے والی ایڈوانس ٹیم ایئرپورٹ سمیت دیگر جگہوں پر معلوماتی کیپمس لگائے گی جبکہ میڈیکل عملہ طبی ضروریات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرے گا۔



















