کراچی میں میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت اور بد نظمی کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داو پہ لگ گیا۔
شہرقائد میں آج بھی میٹرک کے امتحانات میں بد نظمی اپنے عروج پر ہے خلداباد اسکول میں طلبہ کو پرچہ دینے کی اجازت نہیں گئی جس نے میٹرک بورڈ انتظامیہ پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔
دوروز قبل پیسے مانگنے پر نیشنل گرامراسکول کا سینٹر ختم کردیا گیا تھا اس اسکول کے سب بچوں کو خلد آباد میں سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ خلد آباد میں 45 اسکول کے بچوں کا سینٹر تھا جو کینسل ہوا۔
اسی طرح اپوا اسکول لیاقت آباد میں لڑکیوں کو پرچہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی انتظامیہ مختلف حیلے بہانے کررہی ہے جبکہ پائلٹ اسکول ناظم آباد کی بچیوں کا سینٹر یہاں پڑا ہے جبکہ اسلامیہ اسکول ناظم آباد کی صورتحال بھی تسلی نخش نہیں۔
دوران امتحان سینٹرکا تبدیل ہونا میٹرک بورڈ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے جبکہ اس ساری صورتحال میں والدین اور بچے شدید پریشان ہیں اور طلبہ کا مستقبل داو پہ لگ گیا ہے۔



















