کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے شہیریار چشتی کو نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
شہیریار چشتی کی تقرری کا فیصلہ 15 اپریل کے بورڈ اجلاس میں کیا گیا جب کہ 2 اپریل کو ہونے والی ای جی ایم کے بعد چیئرمین کے تقرر کا عمل مکمل کیا گیا۔
بورڈ کی جانب سے ٹی آر ای سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار چشتی کو عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا جب کہ غیر ملکی چیئرمین مارک اسکلیٹن کے استعفے کے بعد یہ ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
شہریار چشتی اس سے قبل بطور متبادل ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں جس کے بعد انہیں عارضی طور پر چیئرمین کے اختیارات دیے گئے تھے۔



















