معرکہ حق میں بھارت کیخلاف پاکستان کی شاندارفتح کی قومی وعالمی میڈیا پرگونج سنائی دے رہی جب بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں وارکیا توپاک فوج نےدن کےاجالےمیں عبرتناک جواب دیا۔
جب پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اورجذبہ ایمانی سے بھارت کےاربوں ڈالرزکےدفاعی نظام کودھول چٹائی تو بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کےآپریشن بنیان مرصوص کی گونج دنیابھرکےمیڈیاپرسنائی دی۔
عالمی دفاعی ماہرین نےآپریشن بنیان مرصوص کوبھارتی جارحیت کیخلاف موثراوردندان شکن جواب قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےبھارت کومنہ توڑجواب نےدشمن کےمضبوط دفاع کےکھوکھلےدعوؤں کوبےنقاب کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا تھا کہ جب پاکستان حملہ کرےگا تو پھر پوری دنیادیکھےگی جبکہ قومی میڈیا پربھی پاکستان کی فتح کےچرچے رہے اور اسے ملکی دفاعی تاریخ کااہم سنگ میل قراردیا۔
دفاعی ماہرین نےبھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کےجوابی حملے کوعسکری برتری کی بہترین مثال قراردیا اور کہا کہ مسلح افواج نےاپنےسے5گنابڑےازلی دشمن کوعبرتناک شکست دیکرثابت کیاکہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔



















