Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فنکشنل لیگ کے اہم عہدیداران کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت

انیس احمد قائم خانی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا۔

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی سے فنکشنل لیگ کے اہم عہدیداران نے ملاقات کرکے باقاعدہ ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں فنکشنل لیگ ضلع غربی کے جنرل سیکرٹری عدیل وارثی، ضلع غربی کے صدر کاشف علی خان، ضلع غربی کے وائس پریزیڈنٹ ریحان داد، پی ایس 116 کے جنرل سیکرٹری نوید شہزاد، پی ایس 120 کے صدر سجاد خان اور پی ایس 117 کے جنرل سیکرٹری انعام قادری شامل ہیں۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی کمیٹی و انچارج سی او سی فرقان اطیب، مرکزی رہنما نیک محمد اور رکنِ سندھ اسمبلی فہیم پٹنی بھی موجود تھے۔

انیس احمد قائم خانی نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور شہری سندھ کے حقوق کی مؤثر آواز ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تمام نئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملک و قوم اور عوام کی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں