ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں اسلام آباد، پشاور، مردان اور بونیر شامل ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 174 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔



















