اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ یمن سمیت پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تمام فریق مذاکرات، سفارت کاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ یمن میں دیرپا امن صرف یمنی عوام کی قیادت میں اقوام متحدہ کی معاونت سے جاری جامع سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔



















