Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے شاہ دوسری مدت کے لیے آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے

جے شاہ کی قیادت پر آئی سی سی بورڈ نے اعتماد کا اظہار کیا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا۔

جے شاہ دوسری مدت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے تاہم بالی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں جے شاہ کی دوبارہ تقرری کی منظوری دی گئی۔

جے شاہ کی قیادت پر آئی سی سی بورڈ نے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ جے شاہ بلامقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین بنے ہیں۔

اس موقع پر جے شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے فروغ، عالمی سطح پر مقبولیت میں اضافے اور تجارتی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں گے، لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی کھیل کے فروغ کا بڑا موقع ہے، کرکٹ کو نئی نسل اور نئے شائقین تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں