Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم 20 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو امریکا کے شہر نیویارک پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ نیویارک جائیں گے جب کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر حکام وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ استقبالیہ تقریب کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا دورہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہورہا ہے، جہاں مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version