کون کون سی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کب تک موثر ہیں تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق موجودہ حکومت نے 2025 میں چار آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کیے ہیں۔
آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات وزارت توانائی کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہیں جس کے مطابق موجودہ حکومت نے جامشورو کول پاور پلانٹ کے ساتھ 30 جولائی 2025 کو تیس سالہ جبکہ 3 جون 2025 کو کوٹ ادو پاور پلانٹ کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کئی آئی پی پیز کے معاہدے 2050 کے بعد بھی موثر ہوں گے جبکہ اس وقت کل 105 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے موثر ہیں، بیشتر کی باقی مدت 20 سال سے زائد ہے۔
دستاویز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں 27 معاہدے کئے گئے، بیشتر کی مدت 20 سال سے زائد ہے۔
