پاکستان کے عظیم سپوت صوبیدار قیصر رحیم شہید کی یاد آج بھی زندہ ہے جنہیں تیسری برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
وطن سے محبت میں جان نچھاور کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے، 14 ستمبر 2023 کو وطن کا دفاع کرتے ہوئے صوبیدار قیصر رحیم شہید نے جامِ شہادت نوش کیا۔
صوبیدار قیصر رحیم شہید کی والدہ کے لیے بیٹے کی وطن کے دفاع میں شہادت باعثِ اطمینان ہے۔
شہید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے کہ انہوں نے پاکستان پر اپنی جان قربان کی۔ شہید کی بہن کا کہنا تھا کہ بھائی کا قوم کے لیے قربان ہونے کا شوق بالآخر قومی پرچم میں لپٹ کر پورا ہوا۔
صوبیدار قیصر رحیم شہید کے بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کی عظیم شہادت نے معاشرے میں پورے خاندان کی عزت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
پاک فوج کے اس بہادر جوان نے وطن کی سالمیت کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا، صوبیدار قیصر رحیم شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔
