Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام؛ 58 افغان باشندے گرفتار

‘گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے’

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیتے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، سیکیورٹی فورسز غیرقانونی نقل وحرکت روکنے اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version