Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات؛ امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

دوران ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کی جانب سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version