Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب

آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ حاصل کر کے آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس میں ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔

آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں کسی امیدوار کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار تھی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہے جبکہ ایک اتحادی سمیت پارٹی کے ارکان کی تعداد 32 ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 ہے۔

ڈاکٹر نجیب نقی کی کامیابی کے بعد وہ آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version